سرکاری ملازمین کی ووٹنگ میں 80 فیصد سے زائد شاندار ٹرن آٹ انتخابی عمل پر اعتماد اور بھرپور شرکت کی عکاسی کرتا ہے،ماہرین
مظفرآباد(الفجرآن لائن)آزاد جموں و کشمیر میں انتخابی عمل کی شفاف اور کامیاب تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات 2026 کے لیے انتخابی سرگرمیوں کا اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیاہے۔آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات کے دوران ڈیوٹی انجام دینے والے سرکاری ملازمین کیلئے پیر کو پولنگ کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا۔ گزشتہ انتخابات کے 60 فیصد ٹرن آٹ کے برعکس اس سال80 فیصد سے زائد شاندار ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہونا آزاد جموں و کشمیر میں منظم، شفاف اور پرامن عام انتخابات کے انعقاد کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے۔ماہرین نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی ووٹنگ میں 80 فیصد سے زائد شاندار ٹرن آٹ انتخابی عمل پر اعتماد اور بھرپور شرکت کی عکاسی کرتا ہے

