پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوستانہ اور دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
اسلام آباد(الفجرآن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے اینڈی برنہم کو برطانیہ کا نیا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم اینڈی برنہم کی کامیابی کے لئے دعاگو ہوں۔وزیراعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوستانہ اور دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ برطانیہ میں مقیم لاکھوں پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان روشن تعلقات کے عکاس ہیں۔مل کر برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔وزیراعظم نے خصوصاً تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا

