ہر قسم کی نئی گاڑیوں اورمشینری اور آلات کی خریداری پر پابندی رہے گی،کابینہ ڈویژن،ذرائع
اسلام آباد(الفجرآن لائن)وفاقی حکومت کا اخراجات پر قابو پانے کے لئے کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اور وفاقی کابینہ نے کفایت شعاری اقدامات رواں مالی سال میں جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے وفاقی کابینہ کا فیصلہ عملدرآمد کے لئے وزارت خزانہ کو ارسال کیا گیا ہے ۔
جس کے تحت گزشتہ تین برس سے تمام خالی آسامیاں ختم کر جائیں گی۔
وفاق کے زیر انتظام نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی برقرار رہے گی،۔
رواں مالی سال میں ہر قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی برقرار رہے گی۔
مشینری اور آلات کی خریداری پر پابندی کو بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

