کراچی(الفجر آن لائن)کراچی میں اورنگی ٹاون کی رہائشی نوجوان لڑکی پراسرار طور پر گھر میں زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق ہوگئی جبکہ ڈیفنس میں گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ بلاک کے محمد آباد کالونی گلزار مدینہ مسجد کے قریب گھر میں
پراثرار طو پر زہریلی چیز کھانے سے جواں سال لڑکی جاں بحق ہوگی جاں بحق ہونے والی لڑکی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔
جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت 20 سالہ وردہ دختر عبدالخالق کے نام سے کی گئی۔
متوفیہ کے ماموں سہیل نے بتایا کہ وردہ کا طحہ نامی شخص سے نکاح ہوچکا تھا اور رخصتی باقی تھی۔
واقعے کے وقت گھر پر کوئی نہیں تھا وردہ اکیلی تھی، وردہ نے اپنی والدہ کو فون کر کے اپنی طبعیت خراب ہونے کی اطلاع دی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ والدہ محلے میں کسی سے ملنے گئی ہوئی تھی وہ فوری طور پر گھر آئیں اور وردہ کی حالت دیکھ کر اپنے بھائی سہیل کو فون کر کے اپنے گھر بلایا۔
سہیل نے بتایا کہ وہ کچھ ہی فاصلے پر رہتا تھا، وہ فوری طور پر بہن کے گھر پہنچا تو دیکھا کہ وردہ کے منہ سے جھاگ آرہا ہے۔
جس پر وہ رکشا لیکر آیا تاہم اس وقت تک حالت زیادہ بگڑ گئی تھیماموں کے مطابق وردہ رکشا میں جانے کے قابل نہیں تھی فوری طور پر ایمبولینس بلا کر اسپتال لے گئے۔
جہاں ڈاکٹروں نے ایک گھنٹے تک وردہ کی جان بچانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہیں ہو سکی۔
جاں بحق ہونے والی لڑکی کے گھر والوں نے کسی قسم کی قانونی کارروائی کرانے سے انکار کر دیا اور لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔
دوسری جانب ڈیفنس فیز فائیو خیابان شہباز پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ہفتے کو زخمی ہونے والا نوجوان جناح ہسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 17 سالہ عاصم ولد محسن کے نام سے کی گئی، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

