،مریم نواز بھی ہمراہ ہوں گی ،آزاد کشمیر میں انتخابی حکمت طے،وفاقی و صوبائی کابینہ میں ردوبدل اور گورنرگلگت بلتستان کی تعیناتی پر مشاورت
مری (الفجرآن لائن)مری میں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کے درمیان ہونے والے اہم اجلاس میں آزاد کشمیر کے انتخابات کے لیے حتمی حکمت عملی طے کر لی گئی ہے۔
نواز شریف مظفر آباد اور میرپور میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ وفاقی و صوبائی کابینہ میں ردوبدل اور گلگت بلتستان کے گورنر کی تعیناتی پر مشاورت کی گئی ہے۔
مری میں ن لیگ کے اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس کی تفصیلات کے مطابق پارٹی قائد نواز شریف 21 جولائی کو مظفر آباد اور 24 جولائی کو میرپور میں بڑے عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ان جلسوں میں ان کے ہمراہ ہوں گی۔
وفاقی اور پنجاب کابینہ میں ممکنہ ردوبدل کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی ہے گلگت بلتستان کے گورنر کے عہدے کے لیے ناموں پر حتمی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین پر بھی غور کیا گیا۔

