اسلام آباد (الفجرآن لائن) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ جبکہ پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا۔ اوگرا کے روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین کے نئے طریقہ کار کے تحت جاری ہونے والی یہ قیمتیں اگلے چوبیس گھنٹوں کے لیے نافذ العمل رہیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے 06 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کی معمولی کمی دیکھی گئی ہے اور پٹرول کی نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر سطح پر آگئی ہے۔ عوامی اور کاروباری حلقوں کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے کیونکہ اس سے مال برداری اور زراعت کی لاگت میں اضافے کا خدشہ ہے۔
اگر آپ اس خبر میں مزید معلومات شامل کرنا چاہتے ہیں

