کوئٹہ ( الفجرآن لائن) ارباب کرم خان روڈ کوئٹہ کے مختلف مقامات میں آلودہ سبزیوں کی کاشت بے نقاب، تقریباً 48 ایکڑ پر پھیلی فصلیں تل۔ سلاد ، پالک، پودینہ اور ہری پتوں والی سبزیوں کی آلودہ فصلیں مارکیٹ پہنچنے سے پہلے ہی موقع پر تلف کر دی گئی۔ صحت دشمن سبزیوں کی سپلائی ناکام بنا دی گئی۔
سیوریج سے سیراب فصلوں کے خلاف فوڈ سیفٹی ٹیموں کی بروقت اور مؤثر کارروائیکی گئی۔ سیوریج کے پانی سے آلودہ سبزیوں کی کاشت میں استعمال ہونے والے تمام نکاسی آب کے راستے بند کر دے گئے۔ ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر مضر صحت سبزیوں کے خلاف مرحلہ وار کریک ڈاؤن مزید تیز، مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔
سیوریج کے پانی سے اگائی گئی سبزیوں کو کسی صورت عوام کی دسترس تک نہیں پہنچنے دیں گے، شہریوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی۔ مضر صحت سبزیوں کے خلاف جاری مہم مزید مؤثر انداز میں جاری رہے گی، قانونشکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی۔ محفوظ خوراک ۔۔صحت مند بلوچستان، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا عزم، عوام کی صحت کے تحفظ کیلئے مضر صحت خوراک کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی

