اہل علاقہ کی نشاندھی پر ڈی ایس پی کا فوری نوٹس،مقدمہ درج کرلیاگیا
رحیم یارخان (الفجرآن لائن) جائیداد کی خاطر بہن کو 15 سال تک زنجیروں میں جکڑے رکھنے کا انکشاف اہل علاقہ کی نشاندھی پر ڈی ایس پی کے فوری نوٹس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ صدر خان پور کی حدود چک 107 این پی میں انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں مبینہ طور پر سگے بھائیوں نے اپنی بہن عظیمہ بی بی کو وراثتی جائیداد ہتھیانے کی خاطر گزشتہ 15 سال سے زنجیروں میں جکڑ رکھا تھا۔ اہل علاقہ کے مطابق خاتون پر تشدد بھی کیا جاتا تھا اور اس کی چیخ و پکار کو پاگل پن قرار دے کر نظر انداز کیا جاتا رہا۔اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زنجیروں میں جکڑی خاتون کو بازیاب کر لیا۔ ڈی ایس پی شاہد نزیر وڑائچ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم محبوب کو گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر ملزمان اکرم اور شفیق فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

