بھارتی پولیس کا اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن، راہول اور پریانکا گاندھی احتجاج کے دوران حراست میں
نئی دہلی (الفجرآن لائن) بھارتی پولیس نے کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں قائدِ حزب اختلاف راہول گاندھی اور کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا آندھی واڈرا کو وزیراعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کے دوران گرفتار کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس رہنماؤں اور کارکنوں نے مختلف مطالبات کے حق میں وزیراعظم ہاؤس کی جانب مارچ اور احتجاج کی کوشش کی، جس پر پولیس نے انہیں روکنے کے لیے کارروائی کی۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے دوران راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جبکہ متعدد کارکنوں کو بھی گرفتار کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے احتجاج کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر روکنے کا مؤقف اختیار کیا، تاہم کانگریس نے کارروائی کو جمہوری حقِ احتجاج پر قدغن قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ واقعے کے بعد دارالحکومت نئی دہلی میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے

