اسلام آباد:(ایم ثاقب خان) وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ پہلے یہ 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر تھی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ اس سے قبل ڈیزل 360 روپے 06 پیسے فی لیٹر دستیاب تھا۔
وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 22 جولائی 2026 سے ہوگا۔

