39 دہشت گرد ہلاک، 46 مشتبہ افراد گرفتار کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کواڈ کاپٹر، ایک اینٹی ڈرون گن، 16 مختلف نوعیت کے ہتھیار، 19 دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز) برآمد
بنوں (الفجرآن لائن) بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا ٹارگیٹڈ آپریشن، 39 دہشت گرد ہلاک، 46 مشتبہ افراد گرفتار۔
ضلع بنوں میں جاری ٹارگیٹڈ سیکیورٹی آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اہم کامیابیاں حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
آپریشن کے دوران 39 دہشت گرد ہلاک جبکہ 12 دہشت گرد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کواڈ کاپٹر، ایک اینٹی ڈرون گن، 16 مختلف نوعیت کے ہتھیار، 19 دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز) برآمد کیے گئے۔
جنہیں بم ڈسپوزل ٹیم نے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا حکام کے مطابق ایک زرنج گاڑی بھی قبضے میں لی گئی جس میں دھماکہ خیز مواد بھرا ہوا تھا۔
اور جسے مبینہ طور پر خودکش گاڑی بم حملے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
پولیس نے آپریشن کے دوران 46 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔
جن سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں ۔
اور قیامِ امن کو یقینی بنانے کے لیے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن مکمل ہونے تک کسی قسم کی غفلت نہیں برتی جائے گی

