مانسہرہ تا مظفرآباد و میرپور موٹروے بنانے کا وعدہ
آزاد کشمیر کے بجٹ میں 10 گنا اضافے، 10 گرین بسوں، 15 موبائل اسپتالوں اور خصوصی ترقیاتی پیکیج کا اعلان۔
صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، صدر مسلم لیگ (ن) کا مظفر آباد میں جلسہ عا م سے خطاب
مظفرآباد (الفجر آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ دلی خواہش ہے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کی حیثیت سے خطے کی خدمت کروں۔
ہمارے بزرگوں کا تعلق بھی کشمیر سے تھا، اسی لیے کشمیر سے ان کا رشتہ صرف سیاسی نہیں بلکہ جذباتی بھی ہے۔
صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
مظفرآباد میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے لیے متعدد ترقیاتی منصوبوں اور خصوصی پیکیج کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ بہت عرصے بعد کشمیری عوام سے ملاقات کا موقع ملا ہے۔
وہ مظفرآباد، آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے دلی محبت رکھتے ہیں اور ان کے بزرگوں کا تعلق بھی کشمیر سے تھا۔
اسی لیے کشمیر سے ان کا رشتہ صرف سیاسی نہیں بلکہ جذباتی بھی ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ کوہالہ سے مظفرآباد تک سفر کے دوران سڑکوں کی ابتر حالت دیکھ کر افسوس ہوا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب پاکستان بھر میں موٹرویز کا جال بچھ چکا ہے تو مظفرآباد جدید شاہراہوں سے کیوں محروم ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ مانسہرہ سے مظفرآباد اور میرپور تک جدید ترین موٹروے تعمیر کی جائے گی۔
جو دریائے جہلم کے ساتھ ساتھ گزرے گی اور آزاد کشمیر کا نقشہ بدل دے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ کشمیری عوام کے لیے مسلم لیگ (ن) کا تحفہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر، اسلام آباد اور پنجاب ان کے لیے یکساں اہمیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے مریم نواز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب میں بھرپور محنت کر رہی ہیں۔
اور ان کے پاس عوامی فلاح کے وسیع منصوبے ہیں۔
نواز شریف نے مریم نواز کو مظفرآباد کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

