کوئٹہ(الفجرآن لائن)ایس پی ٹریفک صدر کوئٹہ سید عاصم علی شاہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہر میں جاری ترقیاتی اور تعمیراتی منصوبوں کے باعث مختلف شاہراہوں اور اہم چوراہوں پر ٹریفک کا دباؤ معمول سے کہیں زیادہ بڑھ گیا ہے،
لہٰذا عوام ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

