کوئٹہ(الفجرآن لائن): محکمہ خزانہ حکومتِ بلوچستان نے سرکاری محصولات کی وصولی کے نظام کو جدید، شفاف اور مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے بلوچستان ای پے کو صوبے میں تمام سرکاری وصولیوں کے لیے خصوصی ڈیجیٹل ریونیو پلیٹ فارم قرار دے دیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے بلوچستان پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ 2020 (ترمیمی ایکٹ 2026) کے تحت باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ب حکومتِ بلوچستان کا مرکزی ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہوگا، جس کے ذریعے تمام سرکاری محصولات کے لیے پیمنٹ سسٹم آئیڈینٹیفکیشن نمبر اور ڈیجیٹل چالان جاری کیے جائیں گے، جبکہ ادائیگیوں کی پراسیسنگ، سیٹلمنٹ، ریکنسیلی ایشن اور ریکارڈ کی تکمیل بھی اسی نظام کے تحت انجام پائے گی۔

