اسلام آباد: وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پٹرولیم پرائسنگ میکانزم کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق 23 جولائی 2026 سے ہوگا۔ وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 367.21 روپے سے بڑھ کر 375.04 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ دوسری جانب، موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس سے پٹرول کی نئی قیمت 320.73 روپے سے بڑھ کر 327.12 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔


