اپ گریڈیشن کے ساتھ پاکستان تقریباً8 سال بعد دوبارہ ‘بی’ کیٹیگری میں آ گیا ہے ریٹنگ میں بہتری مالیاتی کارکردگی میں نمایاں بہتری، اور زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافے کے باعث کی گئی، ایس اینڈ پی
اسلام آباد(الفجرآن لائن) معاشی میدان سے اچھی خبرسامنے آئی ہے اور اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے پاکستان کی طویل مدتی مالیاتی کریڈٹ ریٹنگ کو ” مائنس” سے بڑھا کر ‘بی ‘ کر دیا ہے۔ پاکستان 31 اکتوبر 2016 سے 3 فروری 2019 تک مائینس بی کی درجہ بندی میں شامل رہا تھا۔ اپ گریڈیشن کے ساتھ پاکستان تقریباً8 سال بعد دوبارہ ”بی” کیٹیگری میں آ گیا ہے۔ کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری ملک کی کریڈٹ ریٹنگ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے۔ پاکستان کی کریڈٹ اپ گریڈیشن ادارہ جاتی صلاحیت میں بہتری، آئی ایم ایف کے تعاون سے جاری اصلاحات پر مسلسل مؤثر عملدرآمد کی بدولت ممکن ہوئی۔ایس اینڈ پی کے مطابق پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری مالیاتی کارکردگی میں نمایاں بہتری، اور زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافے کے باعث کی گئی ہے

