کوئٹہ ( الفجرآن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے قانون کے محافظوں پر حملے کو ریاست پر براہ راست حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے عزم کا اظہار کیا کہ صوبے سے دہشت گردی کے ہر نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا اور شہداء کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن، قانون اور ریاست کی حاکمیت کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا

