*وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے صوبے کے دور دراز اور پسماندہ اضلاع سے بیف کے کیڈٹ ایکسیلنس پروگرام کے تحت 6 طالبات کو بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز شہید بے نظیر آباد صوبہ سندھ میں داخلے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ہونہار اور مستحق طلباء کے تعلیمی کیرئیر کو بہتر انداز سے رواں رکھنے کے لئے صوبائی حکومت کے علم کے میدان میں اقدامات کو مزید موثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

کوئٹہ(الفجرآن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے صوبے میں تعلیم کے فروغ کے وژن کے تحت بلوچستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ (بیف) کی ہونہار طلباء کو حصول علم کے لیے تعلیم کے میدان میں عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے وزیر اعلیٰ نے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے صوبے کے دور دراز اور پسماندہ اضلاع سے بیف کے کیڈٹ ایکسیلنس پروگرام کے تحت 6 طالبات کو بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز شہید بے نظیر آباد صوبہ سندھ میں داخلے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ہونہار اور مستحق طلباء کے تعلیمی کیرئیر کو بہتر انداز سے رواں رکھنے کے لئے صوبائی حکومت کے علم کے میدان میں اقدامات کو مزید موثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے وزیر اعلیٰ نے بیف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ادارے کی جانب سے ہونہار اور مستحق طلباء کو بلا کسی تعطل و تاخیر اسکالرشپس کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیا ہے بلوچستان کی باصلاحیت طالبات بیف کے زیر انتظام صوبہ سندھ میں شہید بے نظیر بھٹو سکالرشپ پروگرام کے تحت بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز، شہید بینظیر آباد کے لئے منتخب ہوئی ہیں جن میں صوبے کی مختلف اضلاع کی نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات شامل ہیں جن کے نام اور ولدیت درج ذیل ہے ،عائشہ بنت حارث ضلع بارکھان ،عنبرین اکبر ولد محمد اکبر ضلع جھل مگسی ،اریشہ الطاف ولد الطاف گوہرضلع کچھی ،منیزہ محسن ولد محسن علی ضلع جعفرآباد وجیہہ بتول ولد سید محمد کاشف شاہ ضلع موسیٰ خیل اور زیبل النساء ولد ظہور احمد ضلع صحبت پور سے منتخب ہوئی ہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر (بیف) خالد ماندائی نے تمام مستحق طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ پائیدار اور میرٹ پر مبنی اسکالرشپ پروگراموں کے ذریعے میرٹ و شفافیت کو فروغ دینے اور بلوچستان بھر کے باصلاحیت طلباء کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔

