لاہور(الفجرآن لائن) خاوند کے دوست نے خاتون کو مبینہ زیادتی نشانہ بناڈالا۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ نشتر کالونی کی حدود میں واقع سرکاری سکول کماہاں کے فلیٹ میں پیش آیا۔ متاثرہ خاتون (ل) کی درخواست پر پولیس نے ملزم عابد علی گجر کے خلاف زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

