اسلام آباد (الفجرآن لائن) حکومت پاکستان کے منسٹری آف انرجی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کا اطلاق 24 جولائی 2026 سے ہوگا۔ نئے نرخوں کے تحت موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 4.40 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327.12 روپے سے بڑھ کر 331.52 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح، ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں بھی 3.62 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے ڈیزل کی نئی قیمت 375.04 روپے سے بڑھ کر 378.66 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے

