اسلام آباد(الفجرآن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ٹانک میں جوائنٹ پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا اور 12 خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا، تاہم اس شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 12 جوان، 2 پولیس اہلکار اور محکمہ جنگلات کا 1 سرکاری اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے۔ وزیراعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طاقت کے ساتھ اس فتنے کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

