اسلام آباد ( الفجرآن لائن) ائل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے روزانہ پرائسنگ میکانزم کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے جس کا اطلاق 25 جولائی 2026 سے ہو گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت میں 3.66 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 335.18 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت 4.80 روپے مہنگی ہو کر 383.46 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث حکومت نے ہفتہ وار نظام ختم کر کے روزانہ قیمتوں کے تعین کا فیصلہ کیا ہے جس پر پٹرول پمپ مالکان کی جانب سے تحفظات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے


