واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ انہیں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے ان دعووں پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ ایران کو ہتھیار یا عسکری معاونت فراہم نہیں کر رہے۔ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ اور بعد میں وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے، ٹرمپ نے واضح کیا کہ بیجنگ میں شی جن پنگ نے انہیں ذاتی طور پر یقین دہانی کرائی ہے کہ چینی حکومت یا کارپوریشنز کسی صورت ایران کی مدد نہیں کریں گی۔ صدر ٹرمپ کا یہ بیان ان کی اپنی انتظامیہ اور امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے ان سرکاری جائزوں کے بالکل برعکس ہے، جن میں روس اور چین پر ایران کی درپردہ مدد کرنے اور امریکی مفادات کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

