واشنگٹن(الفجر آن لائن)ٹرمپ انتظامیہ کو نئے ایچ ون بی ویزا کے اجرا پر ایک لاکھ ڈالر فیس عائد کرنے پر پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اعلی ہنرمند بیرونی ملازمین کیلئے نئے ایچ ون بی ویزا کے اجرا پر ایک لاکھ ڈالر فیس عائد کی گئی جس پر ٹرمپ انتظامیہ کے ہاتھ ایک بار پھر ناکامی آئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی اپیلز کورٹ نے ایچ ون بی ویزا کیلئے ایک لاکھ ڈالرفیس بحال کرنے سے انکارکردیا ہے۔

