ڈھاکہ(الفجر آن لائن)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں گیس کی قلت کے باعث فلنگ اسٹیشنز پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطباق دارالحکومت ڈھاکہ میں گیس کی سپلائی متاثرہونے سے سی این جی سے چلنے والی گاڑیوں کے مالکان شدید پریشانی کا شکارہیں ڈھاکہ۔
چٹاگانگ ہائی وے سمیت مختلف علاقوں میں سی این جی اسٹیشنوں پر لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں،کئی ڈرائیور گھنٹوں انتظار کے بعد بھی گیس حاصل کرنے سے قاصر ہیں گیس کی عدم دستیابی کے باعث دن کے اوقات میں بعض اسٹیشنوں پر گیس کی فراہمی عارضی طور پر بندبھی کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈھاکہ میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز پر پرائیویٹ کاروں، مائیکرو بسوں اور آٹو رکشوں کی لمبی قطاریں ہیں، ہر فلنگ اسٹیشن پر 150 سے 200 سے زائد گاڑیاں دو سے تین گھنٹے سے گیس کے لیے لائنوں میں کھڑی ہیں۔
ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ عام اوقات میں گیس ملنے میں 15 سے 20 منٹ لگتے تھے لیکن اب انہیں دو سے تین گھنٹے تک لائن میں انتظار کرنا پڑتا ہے اس سے ایک طرف ایندھن اکٹھا کرنے میں وقت ضائع ہو رہا ہے تو دوسری طرف مسافروں کی آمدورفت اور سامان کی فراہمی میں بھی خلل پڑ رہا ہے۔
دارالحکومت ڈھاکہ کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کابھی سامناکرناپڑرہاہے اورمکینوں کو کھانا پکانے میں شدید مشکلات کا سامناہے۔

