کوئٹہ (الفجرآن لائن) سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف موثر کارروائیوں کے دوران مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کمین گاہیں تباہ ۔
کرکے اسلحہ، بارود، ایمونیشن، آئی ای ڈی تیار کرنے کا مواد برآمد کرلیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کھڈ میں اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس آپریشن العزم کے دوران گزشتہ روز فتنہ ہندوستان کو ہلاک کردیا گیا ۔
آپریشن میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئیں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی متعدد کمین گاہوں کو تباہ کرکے وہاں سے اسلحہ، ایمونیشن بارود اور آئی ای ڈی تیار کرنے کا مواد برآمد کرکے قبضے میں لے لیا ۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں۔
بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

