کمسن بچے سمیت 3 افرادجاں بحق نامعلوم کرین ڈرائیور کرین موقع پر چھوڑ کر فرار،پولیس نے قبضہ میں لینے کے بعد فرار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی
رحیم یارخان(الفجرآن لائن)قومی شاہراہ پر منی کرین بے قابوہوکر ایک ہی خاندان کے موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں کمسن بچے سمیت تین افرادجاں بحق ہوگئے۔
چک 7این پی کی رہائشی 50سالہ بشری بی بی 30سالہ عزیز مزمل اور5سالہ شفیع اللہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر قومی شاہراہ پر جارہے تھے کہ ایف ایف سی چوک کے نزدیک سامنے سے آنیوالی منی کرین ڈرائیور سے بے قابوہوکر موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ گئی۔
جس کے نتیجہ میں بشری بی بی عزیز مزمل اور شفیع اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑگئے جبکہ نامعلوم کرین ڈرائیور کرین موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا جسے پولیس نے قبضہ میں لینے کے بعد فرار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔

