، 2 اے ایس آئی اور 10 کانسٹیبل برطرفکیپٹل پٹرولز میں تعینات اہلکار بلاجواز غیر حاضر رہے، محکمانہ کارروائی کے بعد ملازمت سے فارغ کر دیا گیا
اسلام آباد (الفجر آن لائن) اسلام آباد پولیس نے حساس ڈیوٹی سے بلاجواز غیر حاضر رہنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے 2 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئی) اور 10 کانسٹیبلز کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سزائیں کیپٹل پٹرولز میں تعینات ان اہلکاروں کو سنائی گئیں جو حساس ڈیوٹی کے دوران بغیر اجازت غیر حاضر پائے گئے۔
برطرف کیے جانے والے اے ایس آئیز میں وقار احمد اور عابد حسین شامل ہیں، جبکہ کانسٹیبلز میں آصف، غلام مرتضیٰ، خرم شہزاد، عمر منیر، حمزہ، فیضان اور اسد اسلام سمیت دیگر اہلکار شامل ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق حساس نوعیت کی ڈیوٹی میں غفلت اور بلاجواز غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آئندہ بھی سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

