بھاری مقدار میں منشیات اور نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا
کوئٹہ (الفجرآن لائن) ایکسائز اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ حب کے عملے نے ایک ہفتے کے دوران لک بدوک چیک پوسٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات اور نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ زون محمد زمان خان کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر سہیل احمد بنگلزئی اور نارکوٹکس انچارج انسپکٹر گلزار حسین، انسپکٹر میر افغان کاسی، اکرام خان، وحید کھوسہ، شعیب سلمان، نثار اسلم، طاہر صفدر، وقار، آصف مگسی اور دیگر نے لک بدوک چیک پوسٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے 12 کلوچرس برآمد کرکے گاڑی قبضے میں لیکر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسری کارروائی میں نان کسٹم پیڈ گاڑی قبضے میں لیکر ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی

