کوئٹہ (الفجرآن لائن) پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو سیکورٹی وجوہات کی بناء پر جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ریلوے ذرائع کے مطابق اتوار کو پشاور سے کوئٹہ پہنچنے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا اور مسافروں کو جیکب آباد سے کوئٹہ کا کرایہ ری فنڈ کردیا گیا۔

