کوئٹہ (الفجرآن لائن) گنداواہ کے علاقے گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز گنداواہ کے علاقے اللہ آباد کالونی میں واقع ایک گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2افراد زخمی ہوگئے۔ نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے مزید علاج کے لئے لاڑکانہ منتقل کردیا گیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے

