کوئٹہ (الفجرآن لائن) پارلیمانی سیکرٹری حاجی ولی محمدنورزئی کے واٹر ٹینکرز ایسوسی ایشن کے صدر نجیب ترین، واٹر سپلائی ایسوسی ایشن کے صدرجمیل اچکزئی سے کامیاب مذاکرات کے بعد واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی اور شہر میں 5 روز بعد پانی کی فراہمی شروع کردی گئی۔
یاد رہے کہ واٹر سپلائی ایسوسی ایشن اور واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کی جانب سے 5 روز ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کارروائیوں اور چالان سمیت بھاری جرمانے کرنے پر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے مطالبات کی منظوری کے لئے شہر میں پانی کی سپلائی بندکرکے ہڑتال کرنے کا اعلان کیا تھا۔
گزشتہ روز پارلیمانی سیکرٹری حاجی ولی محمد نورزئی نے ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نجیب ترین اور جمیل اچکزئی سے مذاکرات کئے کامیاب مذاکرات کے بعد ٹینکر ایسوسی ایشن اور واٹر سپلائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی ٹینکرز مالکان کے مطالبات سے متعلق مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بنادی گئی ہے

