کوئٹہ (الفجرآن لائن) بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کے گھر جا کر ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اور پوری قوم شہید کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور وطن کے لیے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایسے بزدلانہ اقدامات ناقابل برداشت ہیں اور اس گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ میر ضیاء اللہ لانگو نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت شہداء کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی بحالی کے لیے

