ایران (الفجرآن لائن) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر یوکرینی صدر ولودیمیر زیلینسکی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں "کیئف کا مفاد پرست” قرار دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے یوکرین پر بحیرہ قزوین (کیسپین سی) میں ایران کے ایک تجارتی جہاز پر ہلاکت خیز حملہ کرنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک ایرانی ملاح ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ یہ حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے اور یوکرین کی یہ کارروائی کسی صورت "بغیر جواب کے نہیں رہے گی”۔ دوسری جانب یوکرینی صدر نے بحیرہ قزوین میں روسی جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے جن پر ایران سے فوجی سامان منتقل کرنے کا شبہ تھا، جس کے بعد دونوں ممالک

