قصرہ (الفجرآن لائن) رائٹرز رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ مغربی کنارے میں ہونے والی ایک حالیہ جھڑپ کے بعد، جس میں چار فلسطینی اور دو اسرائیلی ہلاک ہو گئے تھے، انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے دو مساجد کو آگ لگا دی اور فلسطینیوں کی املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔ عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق یہ حملے قصرہ اور کور نامی دیہاتوں میں کیے گئے، جہاں مساجد کی دیواروں پر عبرانی زبان میں اشتعال انگیز جملے بھی لکھے گئے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی انتہائی بڑھ گئی ہے، جبکہ اسرائیلی فوج نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے اور عالمی برادری نے مقدس مقامات پر ہونے والے ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے

