کوئٹہ سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے چمن شاہراہ پر جاری لغڑیوں کا دھرنا ختم کروا کر ٹریفک بحال کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے امن وامان برقرار رکھنے کیلئے کارروائی کرتے ہوئے چمن شاہراہ پر جاری لغڑیوں کا دھرنا ختم کروا کر روڈ ٹریفک کیلئے بحال کروا دی۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر وزراء اور سپیکر نے اعلی حکام کے ساتھ چمن کا دورہ کیا،صوبائی حکومت نے بارہا مسئلے کو مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کی،کئی ماہ سے جاری احتجاج کے دوران متعدد بار قانون اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا گیا،
احتجاج پر بیٹھے لغڑیوں نے مذاکرات میں سنجیدگی نہ دکھاتے ہوئے ڈیڈ لاک برقرار رکھا جس پر کارروائی کرنی پڑی۔