بجلی بلوں کی مد میں لیا جانے والا پیسہ کہاں جارہا ہے؟،کسی ایسے شخص سے رشتے داری نہیں رکھتا جو چور ہو، میڈیا سے گفتگو
پشاور(الفجرآن لائن)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کے منصوبوں پر وفاق کو کٹوتی نہیں کرنے دیں گے، بجلی بلوں کی مد میں لیا جانے والا پیسہ کہاں جارہا ہے؟،کسی ایسے شخص سے رشتے داری نہیں رکھتا جو چور ہو۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کے منصوبوں پر وفاق کو کٹوتی نہیں کرنے دیں گے، ان سے حکومت چل نہیں رہی، یہ بجٹ تک نہیں دے پا رہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں بجلی 16روپے یونٹ تھی آج 64روپے یونٹ ہے، بجلی کے بلوں کی مد میں لیا جانے والا پیسہ کہاں جارہا ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا کی کوئی حیثیت نہیں ہے، میں ایسے کسی شخص سے رشتے داری نہیں رکھتا جو چور ہو، وفاقی حکومت کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف سارے کیسز جعلی ثابت ہو رہے ہیں، سائفر میں کچھ نہیں، ہم نے پہلے کہہ دیا تھا۔