
وزارت خزانہ نے ورکنگ مکمل کرلی، وزیراعظم کے دورہ چین سے واپسی پر درخواست کی جائے گی
اسلام آباد (الفجرآن لائن) پاکستان نے یو اے ای سے ایک ارب ڈالر کا قرض رول اوور کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق حکومت پنجاب نے متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر یو اے ای شیخ محمد بن زید بن النیہان کو خط لکھنے کیلئے وزارت خزانہ نے ورکنگ مکمل کرلی ہے ،وزیراعظم شہباز شریف دورہ چین سے واپسی صدر یو اے ای کو ایک ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کریں گے۔
ذرائع کے مطابق یو اے ای نے مجموعی طور پر 3ارب ڈالر مرکزی بینک میں ڈپازٹ کرائے ہوئے ہیں۔یو اے ای سے 2ارب ڈالر کا قرض جنوری میں ایک سال کیلئے رول اوور کرایا گیا تھا جبکہ ایک ارب ڈالر کو رول اوور کرنے کی اب درخواست کی جائے گی ،اس ایک ارب ڈالر کا میچورٹی ٹائم آئندہ ماہ کے دوران مکمل ہو جائیگا۔