خبروں میں صداقت نہیں، اس بارے ہدایات موصول نہیں ہوئیں،خبر نشر کرنے سے قبل موقف لینا چاہئے تھا، ترجمان
اسلام آباد:پاور ڈویژن نے نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے کی خبریں گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے، ہمیں اس بارے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق پاور ڈویژن حکام نے نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے بارے زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف چینلز پر چلنے والی نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ترجمان پاور ڈویژن نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے نیٹ میٹرنگ پالیسی بارے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں، مختلف چینلز کو گمراہ کن خبر چلانے سے قبل پاور ڈویژن کا موقف لینا چاہئے تھا۔