![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/AP05-25-2022-000100A-0_1653475624525_1653475641009-1024x576.jpg)
راولپنڈی (الفجرآن لائن) عدالت نے آزادی مارچ کے دوران موٹروے پر جلاؤ گھیراؤ، کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں وزیراعلی علی امین کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ راولپنڈی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل رشید نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کیخلاف آزادی مارچ کے دوران موٹروے پر گھیراؤ جلاؤ اور کار سرکار میں مداخلت بارے کیس کی سماعت کی ۔
دوران سماعت علی امین کے وکیل ایڈووکیٹ محمد فیصل عدالت کے روبرو حاضر ہوئے اور وزیراعلی خیبرپختونخوا کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے علی امین کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کردی۔