![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/River_diversion.jpg)
منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ،سستی بجلی پیدا ہوسکے گی، اعلامیہ
اسلام آباد (الفجرآن لائن) عالمی بینک نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی گئی ہے ، یہ رقم داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے فیز ون پر خرچ کی جائے گی۔ اعلامئے کے مطابق منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا اور سستی بجلی پیدا ہوسکے گی ۔منصوبے سے بجلی سپلائی میں بہتری و توسیع کیساتھ عوام کو سماجی و معاشی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی۔اعلامئے کے مطابق منصوبہ مکمل ہونے پر 4320میگاوٹ سے 5400میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، پہلے مرحلے میں بجلی کا پیداواری تخمینہ 2160میگاواٹ ہے۔