![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/2A47F279-F3F9-4355-AD49-421A05F26370.jpeg)
اسلام آباد : وزارت داخلہ نے بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے ملکی سلامتی و سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے وزارت خارجہ ودیگر متعلقہ حکام کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے، ان کو پاسپورٹ نہیں ملے گا۔ذرائع کے مطابق ایسے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کر کے دوبارہ تجدید بھی نہیں کی جائے گی۔