![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/7630FE12-BF29-4D6E-95EB-AC3FB8F1696A.jpeg)
اسلام آباد :الیکشن کمیشن نے صدارتی آڈریننس کے تحت 2 نئے الیکشن ٹریبونل تشکیل دیتے ہوئے ریٹائرڈ ججز کو تعینات کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدارتی آرڈیننس کے تحت دو نئے الیکشن ٹریبونل تشکیل دیتے ہوئے دو ریٹائرڈ ججز کو تعینات کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس(ر)ظفر اقبال بہاولپور جبکہ جسٹس(ر)شکور پراچہ راولپنڈی کے اضافی الیکشن ٹریبونل جج ہوں گے وہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے بھی ٹریبونل جج ہوں گے۔