اطلاق کرنٹ بکنگ پر ہوگا، عید سپیشل ٹرینوں پر سفر کرنیوالے رعایت سے مستفید نہیں ہوسکیں گے، ترجمان
لاہور (الفجرآن لائن) پاکستان ریلوے نے عیدالاضحی پر کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان ریلوے نے جاری بیان میں عید الاضحی پر کرایوں میں 25فیصد رعایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کرایوں میں رعایت ریلوے کے زیر انتظام تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہوگی جو عید کے تین دن تک میسر ہوگی۔
ترجمان نے بتایا کہ رعایت کا اطلاق صرف کرنٹ بکنگ پر ہوگا جبکہ عید سپیشل ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافر رعایت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔