![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/sexual-abuse-lawyer-1024x683.jpg)
پرنسپل بہن کو نامناسب پیغامات بھیجتا رہا، زیادتی کی کوشش کے دوران سی سی ٹی وی کیمرے کا رخ چھت کی جانب کردیا تھا، درخواست گزار
کراچی (الفجرآن لائن) کراچی پولیس نے طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے پرائیوٹ سکول کے پرنسپل کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 11 میں دسویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنے والے پرائیویٹ سکول کے پرنسپل کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی بہن کی مدعیت میں اقبال مارکیٹ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ متن میں کہا گیا تھا کہ سکول پرنسپل واٹس ایپ پر میری بہن کو نامناسب پیغامات بھیجتا تھا ،یکم جون کو میری بہن کو کمرے میں بلا کر زیادتی کی کوشش بھی کی، اس دوران پرنسپل نے سی سی ٹی وی کیمرے کا رخ چھت کی طرف کر دیا تھا۔ متن میں کہا گیا ہے کہ پرنسپل میری بہن پر تشدد بھی کرتا رہا ہے۔