لاہور :لاہور میں گارڈ نے اپنی ہی سیکیورٹی کمپنی کے مالک کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ،پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں نجی سیکیورٹی کمپنی کا مالک غلام رسول اپنے دفتر پہنچا تو اسی کی کمپنی کے ملازم گارڈ مدنی جلیل نے اس کے سینے پر بندوق رکھ کر گولی مار کر اسے قتل کردیا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے .
اس حوالے سے ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا ہے کہ ملزم گرفتاری کے بعد مختلف بیانات دے رہا ہے ، تاہم قتل کی حتمی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکی، ملزم سے تفتیش جاری ہے ، جلد اس حوالے سے آگاہ کیا جائے گا ۔