فائر وال آئی پی لیول پر ڈیٹا بلاک ،پروپیگنڈا پوائنٹس کی نشاندہی ،آئی ڈیز بلاک کرسکے گی
اسلام آباد :سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے پی ٹی اے نے فائر وال کی تنصیب کا فیصلہ کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق پی ٹی اے نے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں سے فائر وال کی تنصیب کیلئے بات چیت شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق فائر وال خصوصی فیچر ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی جس سے ڈیٹا کی ساتویں لیئر تک دیکھ کر اسے فلٹر کیا جاسکے گا۔
ذرائع کے مطابق فائر وال ایپلی کیشن کی بجائے آئی پی لیول پر ڈیٹا بلاک ،سوشل میڈیا پروپیگنڈا پوائنٹس کی نشاندہی اور آئی ڈیز کو بلاک کرسکے گی۔ ذرائع کے مطابق فائر وال کی تنصیب کیلئے کچھ رقم حکومت جبکہ باقی انٹرنیٹ سروس پروائیڈر کمپنیاں ادا کریں گی۔