کار سوار تینوں ملزمان فرار، پولیس، اے این ایف حکام نے تلاش شروع کردی
راولپنڈی :جہلم میں کار سواروں کی فائرنگ سے2 اے این ایف اہلکار اور ایک پرائیویٹ اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں جی ٹی روڈ کالا پل کے قریب اے این ایف ٹیم نے ایک مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر کار سوار ملزمان نے اے این ایف ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے این ایف ہیڈ کانسٹیبل گلزار اور کانسٹیبل مظہر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ پرائیویٹ اہلکار ذیشان شدید زخمی ہوگیاجسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ واقعے کے بعد کار سوار تینوں ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے جنگل میں فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور اے این ایف کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق شہزاد نامی کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ کھاریاں کے بلال نامی شخص نے اس کی کار بک کی تھی ، حکام کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے جس کے بعد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔