
سکیورٹی فورسز نے سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں یکم اپریل سے 10 جون تک دہشتگردی کے خلاف 7 ہزار 745 آپریشن کرکے 181 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق مئی کے دوران بلوچستان میں 12 اور خیبرپختونخوامیں 42 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ مئی میں خیبرپختونخوا اوربلوچستان سے61 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔
آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 181 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیاگیا جس میں سے خیبرپختونخوا میں 128، بلوچستان میں 51 اور سندھ میں 2 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 2 ماہ سے زائد عرصے کے دوران سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں 7ہزار 745 آپریشن کیے، اس دوران خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 701، بلوچستان میں 4 ہزار 902 اور سندھ میں 142آپریشنز کیے گئے۔