![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/Benazir-Income-Support-Program-1024x560.jpg)
پتوکی( الفجرآن لائن) پولیس نے بی آئی ایس پی دفتر میں خواتین سے بدتمیزی کرنے والے ملازم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی میں خواتین کی جانب سے بی آئی ایس پی اہلکاروں کی جانب سے بدتمیزی کے الزام پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدتمیزی کرنیوالے درجہ چہارم کے ملازم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ خواتین نے الزام عائد کیا تھا کہ بدتمیزی کے ساتھ عملہ پیسوں میں سے کٹوتی بھی کرتا ہے اگر انکار کیا جائے تو رقم ادا نہیں کی جاتی۔ دوسری جانب پولیس نے کہا کہ بی آئی ایس پی سنٹر میں خاتون گرمی اور حبس سے بیہوش ہوئی تھی جسے طبی امداد دلوائی گئی۔